تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 24 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہو گئے۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس نے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ دھماکا ہو گیا، دھماکا ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا جس کی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پلیٹ فارم پر مسافروں کی بڑی تعداد موجود ہے جو ٹرین کی آمد کے منتظر ہیں جس کے فوراً بعد اچانک سے آگ کا شعلہ لپکتا ہے اور ساتھ ہی زوردار دھماکا ہوجاتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کے بعد پلیٹ فارم پر موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ جاتی ہے اور دھواں پھیل جاتا ہے، دھماکا ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر جعفر ایکسپریس کی روانگی کے وقت ہوا۔
18