صوبائی دارلحکومت لاہور میں ائیرکوالٹی انڈیکس پھر 1000 سے تجاوزکرگیا

تفصیلات کے مطابق بھارت سے آنے والی ہواؤں کے باعث لاہور آج بھی زہریلی فضا کی لپیٹ میں ہے اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔باغوں کے شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس خطر ناک حد کو چھوگیا، صبح کے وقت شہرکا اے کیو آئی ایک ہزار سے تجاوزکرگیا۔محکمہ محولیات صحت کا کہنا ہے کہ بھارت کی اسموگ آلودہ ہوائیں پاکستان کے علاقوں کو متاثرکر رہی ہیں، آئندہ تین روز تیزہوائوں سے اسموگ کی صورتحال بدترین ہونے کا خدشہ ہے۔لاہور میں اسموگ سے ایک ماہ کے دوران ایک لا کھ سے زائد شہری آنکھوں اور گلے کےانفیکشن سے متاثر ہوچکے ہیں۔لاہورمیں مشرقی ہواؤں کےباعث 12 گھنٹے میں موسمیاتی تبدیلی کی پیش گوئی کی گئی ہے، سیکریٹری تحفظ ماحولیات راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی سےلاہور کے اے کیو آئی میں اضافے کا امکان ہے، اسموگ کی صورت آج دوپہر 12 بجے تک رہنے کا خدشہ ہے۔سیکریٹری تحفظ ماحولیات نے کہا کہ عوام بلاضرورت گھروں سے باہر جانے سے اجتناب کریں، شہری ماسک کا استعمال اور احتیاطی تدابیر اپنائیں، عوام گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بندرکھیں۔