وزارت پارلیمانی امور نے پارلیمانی سیکریٹریز کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ذوالفقار احمد پارلیمانی سیکریٹری امور وزارت ہاؤسنگ و ورکس مقرر کیا گیا ہے۔نیلسن عظیم پارلیمانی سیکرٹری امور وزارت قومی صحت اور آسیہ اسحاق صدیقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت نجکاری مقرر کیا گیا ہے۔نگہت شکیل پارلیمانی سیکریٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور رانا انصار پارلیمانی سیکریٹری وزارت آبی وسائل مقرر کیا گیا ہے۔سبین غوری پارلیمانی سیکریٹری وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن، اسفندیار بھنڈارا پارلیمانی سیکریٹری سیفران، اسامہ سرور پارلیمانی سیکریٹری ایوی ایشن مقرر کیا گیا ہے۔