تفصیلات کے مطابق سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی اسمبلی کے11 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی ، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نےسندھ اسمبلی کےبھی ارکان کی رکنیت معطل کی، گوشوارےجمع کرانےتک ارکان کی رکنیت معطل رہے گی۔7 ارکان میں خرم دستگیر، محسن نواز رانجھا، اسحاق خان، محمدعلی ، کمال الدین ، عصمت اللہ، سید محمود شاہ، ثمینہ مطلوب اور نصیبہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ شمیم آرا پنور، روبینہ عرفان کی بھی رکنیت معطل کی گئی جبکہ سندھ اسمبلی کے عدیل احمد ، حزب اللہ بوگیو، ارسلان تاج و دیگر ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔