15

وزیراطلاعات عطا تارڑ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کا گولی چلانے اور لاشیں گرانے کا بیان ناکامی کا اعتراف ہے۔

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ گنڈاپور کا بیان اعتراف ہے کہ وہ کے پی حکومت چلانے کے قابل نہیں، اسلام آباد اور پنجاب پر لشکرکشی کی دھمکی 9 مئی دوہرانے کا اعلان ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا گالی سے اب گولی پر آگئے ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنا نقصان کریں گے کسی اور کا نہیں، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا کوئی بیان سیاسی اور پارلیمانی نہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی صوبائی حکومت کا کوئی اقدام اور رویہ جمہوری نہیں، پی ٹی آئی نے کبھی نہیں کہا کہ ہم تعلیم اور صحت میں مقابلہ کریں گے، انھوں نے کبھی نہیں کہا روزگار اور معاشی میدانوں میں مقابلہ کریں گے۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ انقلاب لانا ہے تو صحت، تعلیم اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں لائیں، خیبر پختونخوا میں کرپشن اور نااہلی کی انتہا ہو چکی،انھوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کےبجلی صارفین کو ریلیف دیا گیا، اصل مقابلہ تھا کہ کے پی حکومت کوئی ریلیف دیتی ہے یا نہیں، اصل مقابلہ تھا کہ اسپتال اور درس گاہوں کی تعمیر سے ریکارڈ بناتےعطا تارڑ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے دورے کو دھرنوں سے ناکام بنایا گیا، اب یہ ایس سی او کے اجلاس کے موقع پر پھر فساد مچانا چاہتے ہی، پی ٹی آئی کو تکلیف ہے کہ پاکستان معاشی بحالی کی راہ پر کیوں چل پڑا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ گالی، گولی اور بندوق سے مہنگائی کم ہوگی نہ بیروزگاری، 11 سال سے خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کی لوٹ مار کا اڈہ بنا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں