8

ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی دستاویز پر سفر کرنے والے ملزم افتخار بیگ کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا، ملزم جعلی دستاویز پر آذربائیجان سے پاکستان پہنچا تھا۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم سے الابینہ کا جعلی ویزہ اور ٹکٹ برآمد ہوا، ملزم کو مزید کارروائی کیلئے انسداد انسانی اسمگلنگ کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم شہری کو اٹلی بھجوانے کیلئے 20 لاکھ لینے کے بعد روپوش تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں