10

اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے.

اسلام پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے اغوا کاری کا گینگ چلانے کا انکشاف ہوا ہے اور وہ شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے کی وارداتوں میں بھی ملوث نکلے ہیں۔اس کے علاوہ وفاقی پولیس کے ہلکار منشیات فروشی اور رشوت خوری میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہ زیب نے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کو برطرف کر دیا ہے جب کہ ڈی آئی جی آپریشن علی رضا نے مذکورہ اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جن پولیس اہلکاروں کو برطرف کیا گیا ہے۔ ان میں ہیڈ کانسٹیبل فرخ آفتاب، کانسٹیبل ذوالفقار اور رمیز ستی شامل ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں