11

مریکی انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور جان باس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے، دورے کے دوران وہ پاکستان کے سینئرحکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور جان باس پاکستان پہنچ گئے۔امریکی انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ترکیہ کے دورے کے بعد وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کا دورہ پاکستان اٹھارہ ستمبرتک جاری رہےگا۔دورے کے دوران انڈر سیکرٹری پاکستان کے سینئرحکام سے ملاقاتیں کریں گے ، جس میں دوطرفہ امور، خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجزپر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں