گھروں کے لیے مفت سولر سسٹم کی فراہمی کے حوالے سے کم آمدن والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

گھروں کے لیے مفت سولر سسٹم کی فراہمی کے حوالے سے کم آمدن والوں کے لیے بڑی خبر آگئی ، صدر آصف علی زرداری نے اہم ہدایت دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی صدر آصف علی زرداری سےایوان صدرمیں ملاقات ہوئی، ملاقات میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ، صوبائی وزیرمحمدخان بخش مہربھی شریک تھے۔ملاقات میں سندھ کےجاری ترقیاتی پروگرامزپربات چیت کی گئی، صدرمملکت آصف علی زرداری نے ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ملاقات میں بلاول بھٹو کی ہدایت پر سندھ میں سولر پروگرام شروع کرنے پر بھی بریفنگ دی گئی ، جس پر آصف زرداری نے کم آمدن والے خاندانوں کو سولر سسٹم پروگرام کو وسیع کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ سندھ نےحالیہ بارشوں سےصوبےمیں نقصانات اور ایم این وی ڈرین کےمسائل سےصدرمملکت کوآگاہ کیا اور بلاول بھٹوکی ہدایت پرسندھ میں سوشل پروٹیکشن پروگرام پربریف کیا۔صدرپاکستان آصف علی زرداری نے سوشل پروٹیکشن پروگرام کوتیزکرنےکی ہدایت کردی۔