سیکیورٹی اداروں اور ایف آئی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ کو قانون کے شکنجے میں لے لیا۔انٹیلی جنس ایجنسیوں کی معلومات پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک پکڑا ہے، نیٹ ورک سادہ لوح عوام کو بیرون ملک روزگار کے جھانسے دے کر لوٹنے میں ملوث تھا، گینگ نے سادہ لوح عوام سے کروڑوں روپے ہتھیائے، گروہ جعلی دستاویزات کی تیاری میں مہارت رکھتا تھا اور اپنا پرنٹنگ پریس تھا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ پرنٹنگ پریس میں کئی ملکوں کی جعلی دستاویزات تیار کی جاتی تھیں، مختلف ممالک میں سیاسی پناہ لینے والے افراد بھی اس گروہ سے معاونت لیتے رہے، اس مجرمانہ سرگرمیوں میں بھارتی اور افغانی باشندے ملوث پائے گئے۔ایف آئی اے کے مطابق نیٹ ورک کا انٹرنیشنل ڈنکی گروہوں سے بھی رابطے کا انکشاف ہواہے، دورانِ تفتیش پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش بھی بےنقاب ہوئی ہے، تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔