کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے اچانک پرندہ ٹکرا گیا

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے اچانک پرندہ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا۔پرندہ ٹکرانے کا واقعہ پی اے 208 کے طیارے میں پیش آیا، پرواز حادثے سے بال بال بچی طیارے نے ٹیک آف کیلئے اسپیڈ پکڑی تواڑان سے کچھ سیکنڈ پہلے ہی پرندہ ٹکرا گیا۔طیارے نے جیسے ہی اڑان بھری انجن سے پرندہ ٹکرانے سے دھماکا ہوا اور آگ کے شعلے نکلنے لگے۔