دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسہ کرنے کیلیے این او سی جاری کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جلسہ جی ٹی روڈ سنگجانی کے کھلے میدان میں ہوگا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا سے آنے والے لوگ موٹروے جبکہ اسلام آباد کے رہائشی نیو مارگلہ روڈ استعمال کریں۔نوٹیفکیشن میں شرائط رکھی گئیں کہ جلسے کے دوران کاروبار یا سٹرک بلاک نہیں ہوگی جبکہ جلسہ شام 4 بجے شروع ہو کر 7 بجے ختم ہوگا۔