بھارت میں رواں مالی سال 24-2023ء کی ٹیکس کی ادائیگی کی رپورٹ سامنے آ گئی، فارچیون انڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال مشہور شخصیات میں سب سے زیادہ ٹیکس کی ادائیگی کنگ خان نے ادا کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے 2023 سے 2024 کے مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ٹیکس ادا کر کے تمام مشہور شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا، اداکار نے 92 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیے۔اس کے علاوہ ٹیکس ادا کرنے والے 10 مشہور شخصیات میں دوسرے نمبر پر اداکار تھلاپتی وجے ہیں انہوں نے 80 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیے، باکس آفس پر ایک معمولی سال کے باوجود سلمان خان 75 کروڑ روپے ٹیکس ادا کرکے تیسرے نمبر پر ہیں۔میتابھ بچن بھی تفریحی دنیا میں ایک غالب شخصیت رہے، 1000 کروڑ روپے کی بلاک بسٹر کالکی 2898 اے ڈی میں اپنے کردار کے بعد انہوں نے ٹیکس میں 71 کروڑ روپے کا حصہ ڈالا۔بالی ووڈ اسٹارز اجے دیوگن اور رنبیر کپور نے اس سال بالترتیب 42 کروڑ اور 36 کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں دیے، فائٹر فلم کے مشہور اداکار ہریتک روشن 28 کروڑ روپے کی ٹیکس ادائیگی کے ساتھ 10ویں نمبر پر ہیں۔دیگر قابل ذکر شخصیات میں کامیڈین کپل شرما 26 کروڑ روپے، اداکار کرینہ کپور 20 کروڑ روپے، شاہد کپور 14 کروڑ روپے اور کترینہ کیف نے 11 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیے۔
28