اسلام آباد : کے علاقےمیں افسوسناک واقعہ 3 بچے بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق

حکام نے بتایا کہ ایک بچہ پانی میں گرا جسے بچانے کیلیے اس 2 بہنوں بھی آگئیں، بھائی کو بچانے کیلیے پانی میں کودنے والی دونوں بہنیں بھی ڈوب گئیں مرنے والوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں دو روز قبل کراچی کے علاقے گارڈن میں کرکٹ کھیلتے دو بچے کنویں میں گر گئے تھے جبکہ ان کو بچانے کیلیے ایک نوجوان نے بھی کنویں چھلانگ لگا دی تھی بچوں کے کنویں میں گرنے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا تھا جبکہ بچوں کو بچانے کیلیے ایک نوجوان بھی اس میں اتر کر پھنس گیا تھا پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے بچوں اور نوجوان کو زندہ نکالنے کی متعدد کوششیں کیں لیکن بدقسمتی سے تینوں جاں بحق ہوگئے تھے۔ کنویں میں آکسیجن کی کمی کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا تھا جاں بحق ہونے والے دو بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال تھی جو کرکٹ کھیلتے ہوئے کنویں میں گر گئے تھے۔