وزارت صحت کا اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال سے متعلق بڑا فیصلہ

ذرائع وزارت صحت پمز اسپتال کیلئے بھرتیاں ایک سالہ مدت کیلئے ہوں گی، وزارت صحت نے پمز اسپتال میں کنٹریکٹ پر بھرتیوں کی اجازت دیدی، پمز کی میڈیکل، نان میڈیکل 494 آسامیوں پر بھرتیاں ہونگی ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کیلئے ایک سالہ کنٹریکٹ پر بھرتیاں ایف پی ایس سی کرے گا، اسپتال کیلئے گریڈ 19 کے 8 ایسوسی ایٹ پروفیسرز، 43 اسسٹنٹ پروفیسرز، 45 سنیئر رجسٹرار بھرتی ہونگے پمز ذرائع کے مطابق اسپتال کیلئے ایک نیوکلیئر فزیشن، ڈی ڈی انجینئرنگ، بوائلر انجینئر بھرتی ہو گا، گریڈ 17 کے 94 میڈیکل آفیسرز بھرتی کئے جائیں گے، گریڈ سترہ کے 16 اسسٹنٹ اینستھیٹسٹ، 2 فزیو تھراپسٹ بھی بھرتی ہونگے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پمز اسپتال کیلئے گریڈ سولہ کی 246 چارج نرس بھرتی کی جائیں گی، عملے کی کمی سے پمز کی کوالٹی ہیلتھ کیئر سروسز متاثر ہو رہی ہیں، پمز میں میڈیکل، نان میڈیکل 1700 سے زائد آسامیاں خالی ہیں، جس میں سے 13 سو آسامیاں بھرتیوں، 4 سو سے زائد پروموشنز سے پر ہونگی۔