مددگار پولیس ایپ پر مدد کیسے طلب کریں؟

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے جرائم کے شکار ہونے سے بچانے کے لیے شہریوں کی بروقت مدد کے لیے اینڈرائیڈ ایپ لانچ کر دی ہے، جسے اپنے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے افتتاحی تقریب میں ڈی آئی جی ایسٹ عمران یعقوب نے ’مددگار پولیس ایپ‘ کے حوالے سے بریفنگ دی، اور بتایا کہ شہری اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر لیں، اس کی مدد سے کال کرنے والے شہری کی لوکیشن کو دیکھ کر پولیس بروقت اس کی مدد کے لیے پہنچ سکے گی اس ایپ کی مدد سے شہری کسی بھی واردات کی رپورٹ بھی بروقت کروا سکتے ہیں، مددگار پولیس ایپ گوگل پلے اسٹور سے ہر شہری بہ آسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔