وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام کے مفاہمت نامے پر مھران اور دیگر جامعات کی دستخط تقریب منعقد

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام (PITP) کے مفاہمت نامے (MoU) پر جامعہ مھران اور دیگر جامعات کی دستخط تقریب منعقد ہوئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کے سیکریٹری رحیم شیخ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی، سیکریٹری جامعات و بورڈز عباس بلوچ اور مختلف یونیورسٹیز کے وی سیز نے شرکت کی یاد رہے کہ ایم او یو سندھ حکومت کے محکمہ آئی ٹی اور سندھ کی تین بڑی جامعات مہران یونیورسٹی انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو ، این ای ڈی یونیورسٹی اور آئی بی اے سکھر شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کی موجودگی میں سندھ حکومت کی جانب سے سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نور احمد سموں نے معاہدے پر دستخط کئے وائیس چانسلر مھران یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طحہ حسین علی نے معاھدے کے حوالے سے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد سندھ کے طلباء کی آئی ٹی مہارتوں کو بڑھانا اور سندھ میں غربت میں کمی لانا ہے، اور یہی ویژن وزیراعلیٰ سندھ کا ہے۔ ڈاکٹر طحہ حسین علی کا مزید کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت ملازمت کیلئے صنعت کی طرف سے تسلیم شدہ سرٹیفیکیشن ہوگی۔ جیسا کہ حکومت سندھ کا پروگرام ہے۔ اس معاھدے میں یہ بہی طہ پایا ہے کہ آئی ٹی کورسز کے ذریعے نوجوانوں کو تیار کرکے انھیں روزگار فراہم کیا جائے۔ پروگرام ابتدائی طور پر 10 ہزار نوجوانوں کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے معاھدے کے تحت وزیراعلیٰ سندھ نے آئی ٹی کورسز کروانے کیلئے 500 ملین روپے کی منظوری دے دی پے۔ محکمہ آئی ٹی یہ فنڈز متعلقہ یونیورسٹیوں کو اسائنمنٹ اکاؤنٹس میں فراہم کرے گا۔ آئی ٹی پروگرامز میں جاوا ڈویلپر، پائتھون ڈیولپر، ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر، گرافک ڈیزائنر، ای کامرس پروفیشنل، ڈجیٹل مارکیٹنگ پروفیشنل، ویب ڈویلپر، موبائل ایپلیکیشن ڈیولپر اورڈیٹا سائنسدان کے سرٹیفیکیشن شامل ہیں۔ سیکریٹری آئی ٹی نور احمد سموں کا کہنا ہے کہ دس ہزار طلباء کیلئے ہر ایک سرٹیفیکیشن کی مدت دو (02) ماہ ہوگی۔ ہفتہ کے پانچ دن اور روزانہ تین گھنٹے تربیت دی جائے گی وائیس چانسلر مہران یونیورسٹی نے معاھدے کو اس دؤر کی اھم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سندھ میں آئی ٹی سیکٹر میں مثبت پیش رفت ہوگی اور مہران یونیورسٹی باقی جامعات کے ساتھ اس میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔