ایم کیو ایم پاکستان اور وزیر اعظم کے درمیان اہم ملاقات آج طے

ایم کیو ایم ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی میں عوام کو آئی پی پیز سے نجات دلانے کے لیے آج وزیر اعظم سے ملاقات طے کی گئی ہے، وفد آج دوپہر 12 بجے وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا ایم کیو ایم وفد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال شریک ہوں گے، ایم کیوایم بجلی کے بھاری بلوں اور آئی پی پیز کو غیر پیداواری چارجز کی ادائیگی کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرے گی ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم بجلی پیداواری کمپنیوں سے معاہدوں پر نظر ثانی اور غیر پیداواری چارجز کو نکالنے کا مطالبہ رکھے گی اور شہری علاقوں کے لیے خصوصی ترقیاتی فنڈز اور نوجوانوں کے لیے سود سے پاک قرضوں پر بھی تفصیلی گفتگو ہوگی۔