چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے دوران عدت نکاح کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آخری کیس تھا، آج بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے۔ عدالتی فیصلے کے بعد ایک بیان میں بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ الحمد اللہ ،آج حق اور انصاف کی فتح ہوئی ہے، ہم اس فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور عدلیہ کا شکر ادا کرتے ہیں ، جج صاحب 14 ،14 گھنٹے کی سماعت کرتے تھےانہوں نے کہا کہ یہ وہ کیس تھا جس کی کوئی بنیاد نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں آئین اور قانون کی بالادستی ہو، انشااللہ باقی کیسز بھی اسی طرح ختم ہوں گے۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح کیس سے بری کردیا گیا ہے بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سپریم کورٹ کےکل کے فیصلے سےخوش ہیں، مزید کہا کہ یہ آخری کیس تھا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے، مشکلات میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس فیصلے پر عدلیہ کو سلام پیش کرتے ہیں، عدلیہ اب مزید مضبوط ہونی چاہیے، مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اب جلد باہر آجائیں گے، سائفر کیس میں بھی عمران خان بری ہوگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی اب جلد باہر آئیں گے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کر لی گئیں اور اپیلیں منظور ہونے پر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے اپیلوں کے منظور ہونے کا مختصر فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں منظور کر کے ان کی رہائی کے روبکار جاری کردیے ہیں جبکہ خاور مانیکا کی دونوں اپیلیں مسترد کردی گئیں۔