سروسز اسپتال میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سروسز اسپتال میں کروڑوں کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے جس کے لیے وزیر صحت نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے وزیر صحت سلمان رفیق نے بتایا کہ کمیٹی سروسز اسپتال میں 2 سال کا آڈٹ کرے گی، کمیٹی 7 روز کے اندر اپنی سفارشات محکمہ صحت کو پیش کرے گی رپورٹ کے مطابق سابق ایم ایس ڈاکٹر منیر نے سرجیکل گلووز عام مارکیٹ سے ڈبل قیمت پر خریدے، ہول سیل مارکیٹ میں اینسل کمپنی کا ایک گلووز 174 روپے کا مل رہا ہے جبکہ عام مارکیٹ سے اسی کمپنی کا ایک گلووز 190 روپے کا مل رہا ہے لیکن سروسز اسپتال انتظامیہ نے ایک سرجیکل گلووز 330 روپے میں خریدا ہے رپورٹ کے مطابق سپتال انتظامیہ نے بلک میں 8 کروڑ 31 لاکھ 60 ہزار کے گلووز خریدے اور من پسند کمپنی سے کک بیک کی خاطر فوری 5 کروڑ 13 لاکھ 69 ہزار کی ادائیگی بھی کردی رپورٹ کے مطابق مہنگے داموں میں گلووز خریدنے سے قومی خزانے کو 3 سے 4 کڑور کا نقصان ہوا جبکہ ری ویمپنگ میں آپریشن تھیٹر بند ہونے کے باوجود بلا جواز گلووز خریدے گئے۔