مظفر گڑھ:ظالم شوہر نے بیوی سمیت 7 بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

ظالم شوہر نے بیوی سمیت 7 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس حکام کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں سجاد نامی شخص نے اہلیہ سمیت اپنے سات بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا، واقعے کے بعد قاتل نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیاذرائع کا کہنا ہے کہ قاتل نے گھریلو ناچاقی پر اہلخانہ کو قتل کیا، سجاد درزی کا کام کرتا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق قتل ہونے والے تمام افراد کی میتیں سول ہسپتال علی پور منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مقتول بچوں کی عمریں 6 ماہ سے 8 سال کے درمیان ہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لے کر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔ مریم نواز نے ماں اور سات بچوں کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دے دیا