حب:شاہ نورانی روڈ پر ٹرک کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی

بلوچستان کے علاقے حب میں درگاہ شاہ نورانی جانے والے ٹرک کے حادثے میں ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی گزشتہ روز درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک عیاں پیر کے قریب بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا جس میں 17 زائرین جاں بحق ہوگئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ہے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی جبکہ 26 زخمی ہیں، متعدد کی حالت تاحال تشویشناک ہے، جاں بحق اقراد کی میتیں قاسم جوکھیو پہنچا دی گئی حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کا تعلق سندھ کے علاقے ٹھٹھہ سے بتایا جاتا ہے جو درگاہ شاہ نورانی پر حاضری کیلئے جا رہے تھے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت مختلف شخصیات نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت ک جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ خرم ولد گل شیر، 25 سالہ دین محمد ولد اچار، اس کا بڑا بھائی 35 سالہ غلام نبی ولد اچار، 25 سالہ پیارو ولد گل ابو، 20 سالہ مشتاق ولد سلمان، 30 سالہ واحد ولد رمو، 40 سالہ اللہ پرایو ولد لونگ، 28 سالہ امین ولد لونگ، 25 سالہ محیب علی ولد رمضان، 22 ساکی سہراب ولد صاحب ڈنو، 30 سالہ گلزار ولد لال محمد، 30 سالہ امام دین ولد موسیٰ، 15 سالہ جلال ولد محمد رفیق، 19 سالہ علی ولد رمو، 55 سالہ صاحب ڈینو ولد اللہ ڈینو جبکہ دو افراد 15 سالہ اور 25 سالہ کی شناخت نہیں کی جا سک زخمی ہونے والوں میں 26 سالہ زاہد ولد ملنگ، 25 سالہ علی خیر ولد احمد رضا، 13 سالہ مہراب ولد لال محمد، 12 سالہ وسیم ولد چنیسر، 29 سالہ ریاض علی ولد غلام نبی، 5 سالہ شاہ زیب ولد سہراب، 40 سالہ چنیسر ولد محمد رحیم، 20 سالہ اعظم ولد مبارک، 17 سالہ محبوب ولد امان، 18 سالہ علی شیر ولد منٹھاعمر علی، 54 سالہ غلام قادر ولد یار محمد، 29 سالہ اکرم ولد مولیٰ، 14 سالہ عمران ولد رفیق، 28 سالہ نواز ولد صابن علی، 16 سالہ گل دین ولد ذاہد دین، 14 سالہ عمران ولد رفیق، 16 سالہ گل دین ولد ذاہد دین، 35 سالہ نیاز ولد غلام نبی، 45 سالہ محمد رفیق ولد امام دین اور اس کا بھائی 28 سالہ کرم علی ولد امام دین، 35 سالہ شیر محمد ولد رمضان، 26 سالہ پپو ولد بابو، 30 سالہ نواز ولد علی محمد، 35 سالہ صدیق ولد اوبایو، 35 سالہ عزیز ولد پریل، 35 سالہ شوکت علی ولد رمضان، 18 سالہ رسولی ولد دین محمد، 18 سالہ محبوب ولد علی محمد، 15 سالہ لیاقت ولد نواز علی، 30 سالہ رحمان ولد عطار، 16 سالہ محمد عمر ولد محمد عرس، 23 سالہ علی شیر ولد محمد حنیف، 14 سالہ محبوب ولد سلیم، 17 سالہ محرم ولد اللہ بشیر، 12 سالہ فیاض ولد غلام نبی، 30 سالہ گلزار ولد منٹھار، 35 سالہ بشیر ولد صاحب ڈینو اور 12 سالہ محبوب ولد بشیر شامل ہیں۔