107

ٹریفک چالان کی ادائیگی پر 50 فیصد رعایت، شہری خوشی سے نہال

سعودی عرب: میں وزارت داخلہ نے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے غیر ادا شدہ ٹریفک چالان کی ادائیگی پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا ہے سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر چالان میں دی جانے والی رعایت ایسے افراد کیلیے ہو گی جن کے چالان 18 اپریل 2024 سے قبل درج کیے گئے ہوں گے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ چالان کی ادائیگی کے لیے دو طریقے وضع کیے گئے ہیں جن کے تحت 50 فیصد رعایت ملے گی۔ متاثرہ شخص اگر چاہے تو وہ تمام چالان کی رقم یکمشت ادا کردے یا ہر چالان کی ادائیگی قسطوں کی صورت میں بھی کی جاسکتی ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق ٹریفک خلاف ورزیوں پرعائد کیے جانے والے چالان میں دی جانے والی 50 فیصد رعایت کی مہلت 6 ماہ تک جاری رہے گی جس کا آغاز 18 اپریل 2024 سے ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں