سعودی عرب: میں عسیر کے میئر عبد اللہ الجالی کی جانب سے شمالی نشیبی علاقوں کے رہنے والوں کو سیلاب کے خطرے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے سبق ویب سائٹ کے مطابق میئر عبد اللہ الجالی نے بتایا کہ تیز بارشوں کے باعث عسیر کے 19 ڈیم بھر چکے ہیں جبکہ وادیوں میں پانی کا بہاؤ شدت کے ساتھ جاری ہے متعلقہ ادارے نے پانی کی سطح بلند ہوجانے پر وادیوں کے رہائشیوں کو مکانات خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ڈیموں کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں عسیر کے میئر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیموں کو بچانے کے لیے تمام دروازوں کو کھول دیا گیا ہے، عسیر کا سب سے بڑا ڈیم غالبہ ہے جس میں انتہائی حد 217 مکعب میٹر پانی بھر چکا ہے اور یہی حال باقی ڈیموں کا بھی ہے عبد اللہ الجالی نے ریجن کے شمالی علاقوں کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے اور محکمہ شہری دفاع کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا، جبکہ سیلاب کے خطرے کے باعث تمام امدادی اداروں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے