63

معروف بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

معروف بھارتی اداکار 48 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی تامل و مالیالم اداکار ٹی سی بالاجی المعروف ڈینیئل بالاجی کو گزشتہ روز سینے میں درد کی شکایت محسوس ہوئی تھی، جس کے باعث انہیں چنئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا ڈینیئل بالاجی اسپتال میں طبی امداد ملنے کے باوجود جانبر نہ ہوسکے اور گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تامل فلموں کے معروف اداکار کی اچانک موت ان کے مداحوں اور تامل فلم انڈسٹری کے لیے صدمے کا باعث ہے، بالاجی کی موت کی خبر ملتے ہیں ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پر خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔ڈینیئل بالاجی نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور یونٹ پروڈکشن مینیجر شروع کیا لیکن جلد ہی انہوں نے رادیکا سرتھ کمار کے ڈرامہ سیریل ’چٹھی‘ میں ’ڈینیئل‘ کے کردار سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور کامیابی کی بلندیوں کو چھو لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں