59

مودی سرکار نے کنگنا رناوت کو خوشخبری سنادی

بھارت: کی مودی سرکار نے بھارتی اداکارہ کنگنارناوت کو بڑی خوشخبری سنادی، بی جے پی حکومت نے اداکارہ کو آئندہ انتخابات کے لئے ٹکٹ سے نواز دیا بین میڈی رپورٹ کے مطابق بی جے پی نے اتوار کو ملکی ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کے لیے 111 امیدواروں کی اپنی پانچویں فہرست جاری کی جس میں بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا نام بھی شامل تھا بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کنگنا رناوت ہماچل پردیش کے شہر مندی سے بی جے پی کے ٹکٹ پر لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے بی جے پی کی جانب سے ٹکٹ ملنے پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے پارٹی کا شکریہ ادا کیا اور اسے اپنے لئے ایک اعزاز قرار دیا واضح رہے کہ بھارت کا الیکشن کمیشن ملکی ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرچکا ہے اس سے قبل اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے ڈارک ویب سے متعلق بڑا انکشاف کیا تھا میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ نامور فلمی شخصیات ڈارک ویب کا استعمال کرتی ہیں اداکارہ کے مذکورہ بیان نے نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) کی جانب سے کالر آئی ڈی ڈسپلے کی تجویز سامنے آنے کے بعد کنگنا رناوت نے ڈارک ویب سے متعلق خدشات پر بات کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں