پاکستان: چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 5 لاکھ 20 ہزار 692 تک پہنچ گئی

اسلام آباد : پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 5 لاکھ 20 ہزار 692 تک پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کے انتظامات کے تحت غیر قانونی افغان باشندوں کی باوقار انداز میں اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے 12سے 24 مارچ کے دوران 7ہزار 186 افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی ، جن میں میں 2ہزار 874 مرد، ایک ہزار 543 خواتین اور 2ہزار 769 بچے شامل ہیں افغانستان روانگی کے لیے 284 گاڑیوں میں 298 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی جس کے بعد 24 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 5 لاکھ 20 ہزار 692 تک پہنچ گئی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے