جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث ملزم گرفتار

تفصیلات کے مطابق حکام نے بتایا کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل کوہاٹ نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث ملزم جنت حسین کو گرفتار کرلیا ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم جعلی شناختی کارڈ، تعلیمی اسناد اور ڈرائیونگ لائسنس بنانے میں ملوث تھا، ملزم سے پرنٹرز، لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان برآمد کرلی گئی ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے متعدد لوگوں کو جعلی دستاویزات بنا کر دیں۔