صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا، اراکین الوداعی تقریر کریں گے

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس کل 3 بجے طلب کر لیا، سینیٹرز الوداعی تقاریر کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے، اجلاس میں سینیٹ اراکین الوداعی تقریر کریں گے، اجلاس سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا آئین پاکستان کے مطابق سینیٹ کے نصف اراکین کا انتخاب مارچ میں ہوگا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ون کے تحت سینیٹ کا اجلاس طلب کیا ہے۔ خیال رہے کہ آئینِ پاکستان کے مطابق سینیٹ کے نصف اراکین کا انتخاب رواں سال مارچ میں ہوگا۔