NA-18 ہری پور سے انڈیپنڈنٹ امیدوارعمر ایوب کامیاب

غیرسرکاری نتیجے کے مطابق این اے 18ہری پور سے انڈیپنڈنٹ امیدوار عمر ایوب 192100 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جبکہ مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان 112020ووٹ لے سکے اس کے علاوہ این اے 120 لاہور سے ن لیگ کے سردار ایاز صادق 68143 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوارعثمان حمزہ 49222 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے این اے 130 لاہور سے نوازشریف 107124 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، یاسمین راشد 101524 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پی پی 164 لاہورسے شہبازشریف 27099 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، انڈیپنڈنٹ امیدوار محمد یوسف 25919 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے پی بی 45کوئٹہ سے پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک 5671 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، جے یوآئی کے میر محمد عثمان 4346 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے NA 118 لاہور پر حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی امیدوار عالیہ حمزہ کو شکست دے دی پی پی 70 گوجرانوالہ سے انڈیپنڈنٹ امیدوار تشکل عباس 37709 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے امان اللہ وڑائچ 28874 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔