NA-207 شہید بینظیر آباد: سابق صدر آصف زرداری نے میدان مار لیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے آبائی حلقے سے قومی اسمبلی کی نشست بڑے مارجن سے جیت لی ہے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع بینظیر آباد سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 207 پر سابق صدر آصف علی زرداری ایک لاکھ 46 ہزار 989 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے ہیں یہ بھی پڑھیں: الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج اس حلقے سے ان کے قریب ترین پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند رہے جو 53 ہزار 391 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔