تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی نے ضمانت کی الگ الگ درخواستیں دائرکردیں جس میں احتساب عدالت کا فیصلہ کلعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے اور کہا گیا ہے کہ کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت منظور کی جائے درخواست میں استدعا کی گئی کہ احتساب عدالت نے دونوں کیسوں میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی تھی چیئرمین نیب ، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر درخواست میں فریق ہیں دائر درخواستوں میں کہنا ہے کہ کیسز کا ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کی جائے ، میرے اوپر بنائے گئے مقدمات سیاسی انتقام اور بدنیتی پر مبنی ہیں، سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے دباؤ کے باوجود سیاسی نوعیت کے کیسز بنانے سے انکار کیا تھا۔