کراچی میں فائرنگ، اہلسنت والجماعت کے 2 افراد کا قتل، 3 زخمی

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع دودھ کی دکان پر رات گئے دو موٹر سائیکل ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی واقعے میں دکان مالک کا بھائی عبدالباری موقع ہر دم توڑ گیا جبکہ واقعے میں زخمی ہونے چار افراد میں سے ایوب نے جناح اسپتال میں دم توڑ د زخمی کے بیان کے مطابق کوئی لوٹ مارکی کوشش نہیں کی گئی، مقتول کا تعلق اہلسنت ولجماعت سے تھا اقعے کے بعد جماعت کے کارکن جناح اسپتال پہنچ گئے، مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ انکء کسی سے دشمنی نہیں تھی قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکیا جائے پولیس کے مطابق واقعہ ابتدائی طور پر ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے، جائے وقوع سے نائن ایم ایم کے بارہ خول ملے ہیں، ملزمان کا طریقہ واردات سعود آباد، واٹرپمپ اور نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں ٹارگٹ کلنگ جیسا ہے، تینوں ورادتوں کے خول بھی میچ کرگئے تھے، ممکنہ طور پر یہ وہ ہی گروپ ہوسکتا ہے۔