الیکشن 2024 پاکستان: کراچی سے جے یو آئی امیدوار ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار

کراچی سے قومی اور سندھ اسمبلی کی نشستوں پر ہم خیال جماعتوں کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا سلسلہ جاری ہے اور سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 99 پر جے یو آئی نے ایم کیو ایم کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرا لیا ہے گلشن اقبال کے علاقے سے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 99 پر جے یو آئی کے نامزد امیدوار بابر قمر عالم نے ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار فرحان انصاری کے حق میں دستبرداری اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف این اے 242 کراچی سے دستبردار ایم کیو ایم کے امیدوار فرحان انصاری اور جے یو آئی امیدوار کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں حلقے کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔