تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی عدالت میں ملزمان کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی گئیں، عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرحت شہزادی کے پاکستانی، امریکی اور برطانوی کرنسی کے انتیس بنک اکاؤنٹس ہیں احتساب عدالت نے فرحت شہزادی کی اسلام آباد اور لاہور میں زمینوں کو منجمد کرنے اور بائیس لگژری گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دیا عدالت نے شہزاد اکبر کا لاہور میں کمرشل پلاٹ اور چوبیس بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے اور زلفی بخاری کے تین بینک اکاؤنٹس کو بھی منجمد کرنے کی ہدایت جاری کردی۔