دلیری کی زندہ و تابندہ مثال ’سپاہی حماد علی‘

پاکستان کے لیے شیروں اور غازیوں میں راولپنڈی کا سپاہی حماد علی بھی شامل ہے، سپاہی حماد علی نے کم عمری اور نہایت کم سروس میں ہی وہ کارنامہ سر انجام دیا جو نوجوانان پاکستان کے لیے دلیری کی زندہ و تابندہ مثال ہے 2021 میں پاکستان آرمی کی فرنٹیر فورس میں شمولیت اختیار کرنے والے سپاہی حماد نے جولائی 2023 میں شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشت گردوں کیخلاف لڑتے ہوئے اپنی دونوں ٹانگوں کی قربانی دے دی اس غازی نوجوان کا جذبہ ملک کی خدمت کے لیے آج بھی جوان ہے، اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے سپاہی حماد علی کا کہنا تھا کہ میرا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے سپاہی حماد علی نے بتایا کہ 12 جولائی 2023 کو ہمیں روٹ کلیئرنس کا مشن سونپا گیا، میں بم ڈسپوزل پارٹی کے ہمراہ پروٹیکشن کی ذمہ داری سر انجام دے رہا تھا سپاہی نے بتایا کہ روٹ کلیرنس کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا میں چونکہ دھماکے کی جگہ سے نہایت قریب تھا تو میں بھی دھماکے کی زد میں آگیا اور میری دونوں ٹانگیں شہید ہو گئیں سپاہی حماد علی نے کہا کہ مستقبل میں بھی میرے وطن کو میری جان کی ضرورت پڑی تو میں اس کیلئے بھی انشاء اللہ تیار ہوں، پاک فوج اور عوام یکجان ہیں، دہشتگرد جتنی بھی کوشش کرلیں اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔