قصور: گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی خاتون سے مبینہ زیادتی

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے بھسرپور میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ تین ڈاکوؤں نے ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس کے مطابق ڈاکو زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو خواتین زخمی بھی ہوئیں پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، مبینہ زیادتی کا شکار خاتون کو میڈیکل کے لئے بھیج دیاگیا ہے۔