کندھ کوٹ کے کچے علاقے میں بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا ، دو نوجوان موقع پر ہی جان بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے

(رپورڻر عبدالخالق چاچڙ)کندھ کوٹ کے درانی مہر تھانے کی حدود نواحی گاوں میں مویشی چرانے والے چراوے جارہے تھے کہ زمین میں نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس کے پھٹنے سے دو نوجوان زوھیب بھیو اور آکاش بھیو جان بحق ہوگئے جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے واقعہ پیش آنے جاء وقوع پر پولیس پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کرلیا لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال لایا گیا پولیس کے مطابق زمین میں بارودی مواد ہیڈ گرنیٹر نصب تھا جس پر پاوں آنے سے پھٹ گیا ہے مزید تفتیش کی جارہی ہے