پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ والا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سرگرم ہو گئی، راولپنڈی میں 104200 لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی، اس دوران 500 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق موٹروے ٹول پلازہ پر ناکے لگا کر 34 دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا گیا، جعلسازی پر 3 سپلائرز کو 90000 کے جرمانے کئے گئےترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق جدید ترین مشین لیکٹو اسکین کے ذریعے کیے گئے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی پنجاب میں دھند کا راج، موٹر وے کے متعدد سیکشنز بند ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق دودھ میں پانی کی ملاوٹ سے قدرتی چکنائی کی کمی پائی گئی، غیر معیاری ملاوٹی دودھ کو ملحقہ علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔