سردی میں بجلی کی طلب کئی گنا کم ہونے کے باوجود ملک بھر میں بجلی کا بحران بڑھ گیا ہے اور شارٹ فال بڑھ جانے کے باعث لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی مجموعی طلب 14500 میگا واٹ ہے جب کہ دستیاب بجلی کے باعث مجموعی شارٹ فال ہزار میگا واٹ کے لگ بھگ ہے بجلی بحران کے باعث لاہور سمیت بڑے شہروں میں تین سے پانچ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جب کہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں بجلی بندش کا دورانیہ 8 گھنٹے تک جا پہنچا ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی ہائیڈل پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ آج چھٹی میں طلب کم ہے کل سے معمول کے باعث کام شروع ہونے کے باعث شارٹ فال مزید بڑھے گا۔