سائرہ بانو کا جنرل نشست پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگاڑا نے سائرہ بانو کو جنرل نشست پر الیکشن لڑنے کی ہدایت کی ہے، سائرہ بانو این اے 210 پر ٹنڈو آدم پر جی ڈی اے کی امیدوار ہوں گی سائرہ بانو اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے روشن جونیجو کا مقابلہ کریں گی، وہ حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد انتخابی مہم کا آغاز کرینگی۔