کراچی : گاڑی سمیت اغوا ہونے والا 19 سالہ نوجوان گھر پہنچ گیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سے اغوا ہونے والا نوجوان گھر پہنچ گیا ورثاء نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رات 3بجےنوجوان گھر پہنچا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کےاغوا اوربازیابی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، مغوی نوجوان اوراہل خانہ کا بیان بھی ریکارڈ کیاجائے گا حکام نے کہا کہ نوجوان کو اغوا کرنے والے ملزمان جلد گرفتار کرلیے جائیں گےکذشتہ روز نارتھ ناظم آباد کے رہائشی 19 سالہ مجتبیٰ کو گاڑی سمیت اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد نوجوان کےاغوا کا مقدمہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں درج کیا گیا مغوی نے آن لائن پلاٹ بیچنے کا اشتہار دیا تھا، جس کے بعد مبینہ اغواکاروں نے مجتبیٰ کو گلشن معمار احسن آباد میں ماں اوردوست سمیت یرغمال بنایا تاہم جمالی پل پر نوجوان کی والدہ اوردوست کو چھوڑ کر مجتبیٰ کو ساتھ لے گئے تھے۔