سکھر : بیراج سے نکلنے والی تمام نہریں 6 جنوری 2024 سے 20 جنوری 2024 تک بند رہیں گی: چیف انجینئر سکھر بیراج لیفٹ بینک ریجن

سکھر: چیف انجینئر سکھر بیراج لیفٹ بینک ریجن سکھر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سکھر بیراج سے نکلنے والی تمام کینال 6 جنوری 2024 سے 20 جنوری 2024 تک بند رہیں گی۔ اس سلسلے میں سکھر بیراج سے نکلنے والی کینالوں کا پانی استعمال کرنے والے آبادگاروں اور کسانوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ سکھر بیراج کی معمول کے مطابق معائنہ اور ضروری مرمت کے سلسلے میں6 جنوری 2024 سے 20 جنوری 2024 تک سکھر بیراج سے نکلنے والے این ڈبلیو کینال، دادو کینال، خیرپور فیڈر ایسٹ کینال، خیرپور فیڈر ویسٹ کینال، روہڑی مین کینال، نارا کینال بند رہیں گے۔