85

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے آج اہم اعلانات متوقع

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان آج صبح گیارہ بجے اہم پریس کانفرنس کرے گی، ذرائع نے بتایا کہ پریس کانفرنس میں حلقہ بندیوں، نگراں حکومت کے روئیے اور صوبائی الیکشن کمشنر پر تحفظات کے حوالے سے شدید احتجاجی رویہ اپناتے ہوئے اہم اعلانات کیے جائیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں کنوینیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں سیاسی صورتحال، انتخابات، حلقہ بندیوں اور ان پر اعتراضات اور اس پر قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں نگراں سندھ حکومت اور صوبائی الیکشن کمشنر کے حوالے سے تشویش کا اظہار بھی کیا گیا اور حلقہ بندیوں پر تحفظات رکھنے والی دیگر جماعتوں کے ساتھ رابطوں اور مشترکہ حکمت عملی بنانے پر بھی مشاورت ہوئی ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تین بلدیاتی ترامیم کے حوالے سے دیگر جماعتوں سے رابطے تیز کرنے پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں