تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی تلاش : پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

تفصیلات کے مطابق تیل و گیس کی تلاش میں او جی ڈی سی ایل کو اہم کامیابی مل گئی، ترجمان او جی ڈی سی ایل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ میں ٹنڈو اللہ یار میں تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت ہوئے ہیں ترجمان کا کہنا تھا کہ درس کنواں سے8.51 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس اور 360 بیرل یومیہ خام تیل بھی دریافت ہوا، درس ویسٹ کنواں نمبر 2کی 2081میٹر کھدائی کی گئی نئی دریافت سے ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی ساتھ ہی او جی ڈی سی ایل اور ملکی تیل وگیس کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا