چھینے گئے موبائل فونز آن لائن فروخت کرنے والے کارندوں کا اہم انکشاف

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی عوامی کالونی میں پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز آن لائن فروخت کرنیوالے گینگ کے 3 کارندوں کو گرفتار کیا ہے، ملزمان نے 100 سے زائد قیمتی موبائل فون چھیننے کا انکشاف کیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان 30 نومبر کو شہری سے واردات کر کے فرار ہوگئے تھے،گزشتہ روز ملزمان کا گینگ شہری سے لوٹ مار کر کے فرار ہورہا تھا تاہم پولیس پہنچ گئی، پولیس نے حکمت عملی سے ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا تھا، 2 ساتھی فرار ہوگئے تھےحکام کا بتانا ہے کہ پولیس نے کارروائی کر کے فرار ہونے والے 2 کارندوں کو بھی گرفتار کرلیا، گینگ سے اسلحہ اور شہریوں سے چھیننے ہوئے 5 موبائل فون، 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان شہر میں روزانہ 10 سے 12 وارداتیں کر کے فرار ہوجاتے تھے، ملزمان میں گینگ کا ماسٹر مائنڈ شاہ ویز اور 2 کارندے عمران اور کاشان شامل ہیں۔