تفصیلات کے مطابق نیپرا میں بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ، سی پی پی اے نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائرکر رکھی ہے ، اضافہ اکتوبر 2023 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے قیمتوں میں من وعن اضافے سے صارفین پر تقریباً 40 ارب کا بوجھ پڑے گا تاہم بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا دوران سماعت نیپرا حکام نے کہا ہے کہ اکتوبر میں پانی سے 6.20 فیصد زیادہ بجلی پیدا کی گئی، درآمدی کوئلے سے 13.3 فیصد اور گیس سے 5.38 فیصد کم بجلی پیدا کی گئی ممبر نیپرا مقصود انور کا کہنا تھا کہ آبادی بڑھ رہی اور بجلی پیداوارکم ہورہی یہ الارمنگ ہے ، ممبر نیپرا رفیق شیخ نے مزید کہا کہ اگر موسم کی وجہ سے ہے تو ٹھیک ہے انڈسٹری کی حد تک یہ الارمنگ ہے سی پی پی اے نے کہا کہ فیول کی ریفرنس کے فرق کے باعث 28 ارب کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے، 200 یونٹ صارفین کے بلوں میں 650سے 700 روپے کا فرق آئے گا نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 10 کروڑ 33 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔