تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے باوجود لاہور میں اسموگ کم نہ ہوئی، وسطی پنجاب میں اسموگ کا راج آج بھی برقرار ہے اور آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرفہرست ہے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پرٹیکولیٹ میٹرز کی اوسط سطح 415 ریکار ڈ کی گئی جبکہ لاہور کے اپر مال کی فضائی آلودگی 508 میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کے مطابق پنجاب یونیورسٹی لاہور کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمنٹل سائنسز میں ایئر کوالٹی انڈکس 250 ریکارڈ کی گئی محکمۂ تحفظِ ماحول پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ راولپنڈی میں شالے ویلی رینج روڈ پر فضائی آلودگی 194پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی ہے دوسری جانب نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 325 ریکارڈ کیا گیا ہے۔