تفصیلات کے مطابق بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ، حکومتی ایما پرملک بھرمیں بجلی چوروں کیخلاف مؤثر کارروائیوں کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں 7 ستمبر سے 31 اکتوبرکے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھرسے 34 بلین روپےوصول کیے گئے، اعداد و شمار کے مطابق ملک بھرمیں کارروائیوں کے دوارن ایک لاکھ 25 ہزار 142افراد گرفتار ہوئے ستمبر سے اکتوبر تک بجلی چوری کےباعث ہونے والے نقصانات میں 12 بلین روپےکی کمی ہوئی یکم سے 19 نومبر تک 14 ہزار 769 افراد کی گرفتاری اور 36 ہزار 547 ملین روپے کی وصولی کی جاچکی ہے اعدادوشمارکے مطابق اسلام آبادسے98افرادگرفتار اور 175ملین وصول کیے ، مجموعی طور پر گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان سے ایک ہزار 617 افراد گرفتار اور ایک ہزار 439 ملین روپے وصول جبکہ پشاور،حیدرآباد،سکھر،کوئٹہ سےمجموعی طور پر 121 افراد گرفتار اور 5 ہزار 520 ملین روپے وصول کیے۔