تفصیلات کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ روز 2ہزار 292 غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی ہوئی ، جن میں 612 مرد، 564 خواتین اور 1ہزار 116 بچے شامل ہیں 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد صرف غیر قانونی افغان باشندوں کا پاکستان سے محفوظ اور باعزت انخلاء یقینی بنایا جارہا ہے ، افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کیلئے دیگر اقدامات کے علاوہ مختلف اضلاع میں ان کی عارضی رہائش کے لئے تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں اور پاکستان کی فراخدلی کا شکریہ ادا کر رہے ہیں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، 20 نومبر کو 231 گاڑیوں میں 445 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی اب تک کل 2لاکھ 40ہزار 175 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہیں۔